24-03-2017

پاکستان ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ ڈرا کر کے سیریز جیت لی ہے۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔

کھیل کے چوتھے کوارٹر میں محمد عرفان جونیئر نے پاکستان کو برتری دلائی لیکن کچھ ہی منٹ بعد نیوزی لینڈ نے اسکوربرابر کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے فتح حاصل کر کے برتری لی تھی جبکہ دوسرا میچ ڈرا پر منتج ہوا تھا البتہ تیسرے میچ میں ابوبکر محمود کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان نے 4-2 سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔پاکستان نے چوتھے میچ میں 2-1 سے فتح حاصل کر کے سیریز میں برتری حاصل کی تھی اور آخری میچ ڈرا کر کے پانچ میچز کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔

پاکستان ہاکی ٹیم اب اپنی اگلی سیریز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔