25-08-2017

پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ کےلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

  رپورٹس کے مطابق یورپین چیمپئن شپ کے نتائج پاکستان کو فائدہ دے گئے جس کے بعد پاکستان ورلڈ ہاکی لیگ میں ساتویں پوزیشن پر ہونے کے باوجود ورلڈ کپ میں پہنچ گیا۔

اس سے قبل یورپین چیمپئن شپ کی چاروں سیمی فائنلسٹ پہلے ہی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔