05-09-2017

 پاکستان ہاکی فیڈریشن ڈیویلپمنٹ اسکواڈ کے اومان کے خلاف سیریز کی تیاریوں کا حتمی پروگرام بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

 فیڈریشن حکام کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن مستقبل میں نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں کھیپ تیار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، پلیئرز کو انٹرنیشنل میچوں کا تجربہ دلانے کیلیے رواں ماہ دورہ اومان کا پروگرام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، میزبان سائیڈ کے خلاف سیریز کیلیے18رکنی حتمی ٹیم کا اعلان بھی کیا جاچکا ہے، شاہ جی احمد کو کپتان بنایا گیا ہے جبکہ محمد عتیق کو نائب کپتانی کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔ٹیم منیجمنٹ میں منصور احمد ٹیم منیجر، محمد عثمان، محمد ثقلین اور ریحان بٹ کوچز اور وقاص محمود فزیو تھراپسٹ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 9 تا 15ستمبر تک مسقط میں کھیلی جائے گی۔