07-03-2017

 حکومت پاکستان نے اٹھارہ روز کی بندش کے بعد پاک افغان بارڈر کو طور خم اور چمن کے مقام پر دو روز کیلئے کھول دیا ہے۔ بارڈر صبح 8سے شام5بجے تک پیدل آمد و رفت کے لیےکھلا رہے گا۔سرحد کے دونوں اطراف میں پھنسے شہری ویزا اور پاسپورٹ دکھا کرسرحد پار آ اور جا سکیں گے۔ اس حوالےسے افغان سفیر کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی لہر میں افغان سرزمین کے استعمال ہونے کے شواہد سامنے آنے پر گزشتہ ماہ پاک افغان سرحد کو ہر طرح کی نقل و حمل کیلئے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔