17-02-2017

ملک میں دہشتگردی کے واقعات کے باعث پاک افغان طور خم بارڈر کو بند کر دیا گیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق  خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر غیر معینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے۔

بارڈر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طورخم گیٹ تاحکم ثانی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند رہےگا اور تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت معطل رہیں گی۔