20-03-2017

وزیراعظم پاکستان  نے پاک-افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سرحد کھولنے کا فیصلہ جذبہ خیرسگالی کے طور پر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ چمن اور طورخم کے مقام پر پاک-افغان سرحد کو سیکیورٹی خدشات کے باعث 16 فروری کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے سرحد کو محدود مدت کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا اور 7 اور 8 مارچ کو 2 روز کے لیے سرحد کھولنے کے بعد اسے دوبارہ غیر معینہ مدت کےلئے  بند کردیا گیا تھا۔