29-09-2017

لاہور ہائی کورٹ نے پاک ترک سکول کے ریجنل ڈائریکٹر کی درخواست پر ان کے خاندان کے افراد کو ملک بدر کرنے سے روک دیا اور وفاقی حکومت اور پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

 جسٹس شمس محمود مرزا پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ بنچ  نے پاک ترک سکول کے ریجنل ڈائریکٹر کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ  عدالت نے ترک ٹیچرز اور ان کے خاندان کے افراد کو ملک بدر کرنے سے روکا ہوا ہے اور اب خدشہ ہے کہ درخواست گزار کے خاندان کے ارکان کو پاکستان بدر کردیا جائے گا۔

عدلات نے ملک بدری سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور پولیس حکام  سے جواب طلب کر لیا اور  آئند ہ سماعت   6 اکتوبر تک ملتوی کردیا ۔