26-09-2017

لاہور میں پاک سری لنکا سیریز کے لوگو کی رونمائی کی گئی جس میں قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

دوسری  جانب سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے قومی ٹیم دبئی  میں تیاریاں کر رہی ہیں۔ سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس کا پہلا امتحان 28 ستمبر کو ابو ظہبی ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔ دوسرا ٹیسٹ ڈے نائٹ ہو گا جو دبئی کرکٹ سٹیڈٰم میں کھیلا جائے گا۔

پانچ ون ڈے میچز کی سیریز 13 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ یہ مقابلے دبئی، شارجہ اور ابو ظہبی میں شیڈول ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے جبکہ تیسرے ٹی ٹونٹی کی میزبانی 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور کرے گا۔