02-06-2017

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے مشتبہ افراد کو گھر کرائے پر نہ دینے کے لئے عوامی آگاہی پیغام جاری کر دیا  ہے ۔

جاری  پیغام میں کہا گیا ہے کہ زائد کرائے کے لالچ میں مشتبہ افراد کو گھر کرائے پر دینے سے گریز کیا جائے ، دہشت گرد شہری علاقوں میں کارروائی کیلئے کرائے کے مکان استعمال کرتے ہیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ  عوام الناس پرامن پاکستان کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں ، کیونکہ ہر پاکستانی ردالسفاد کا سپاہی ہے ، آیئے مل کر اپنے پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنائیں۔