October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

پاک چائنہ فرٹیلائزر کمپنی کی اراضی کی نیلامی کےخلاف رٹ خارج

26-06-2019

پشاور ہائی کورٹ نے ہری پور میں پاک چائینہ فرٹیلائزر لمیٹڈ کمپنی کی ملکیت زمین کی نیلامی کو درست قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے دائر رٹ پٹیشن خارج کر دی ہے ۔

 چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ 2015 میں ہری پور میں پاک چائینہ فرٹلائزر کمپنی کی ملکیتی زمین اربوں روپے عوض نیلام ہوئی تاہم یہ زمین مجوزہ طریقہ کار کے برعکس نیلام کی گئی جس کی وجہ سے اس نیلامی کو قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

 دوسری جانب زمین خریدنے والے کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نیلامی قانون کے تحت کی گئی ہے ۔

فاضل عدالت نے دائر رٹ پردونوں جانب سے  دلائل مکمل ہونے پر رٹ پٹیشن خارج کر دی۔

Related posts