02-10-2017

حکومت خیبر پختونخوا اور پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں اور عام لوگوں کی سہولت کے پیش نظر نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے کریڈٹ؍ڈیبٹ کارڈز اور ایزی پیسہ کے ذریعے درخواستوں کی فیس جمع کرانے کا آن لائن ای پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نئے نظام سے امیدواروں اور عام لوگوں کو ہفتے کے سات دنوں میں24گھنٹے اپنے گھر کی دہلیز پر سہولیات میسر ہوں گی جبکہ اس سلسلے میں فیس کی ادائیگی آخری تاریخ سے پہلے بنکوں کے اوقات کا رکے بعد اور تعطیلات کے دوران بھی ممکن ہو سکے گی جبکہ یہ سہولت ہزاروں کی تعداد میں ایزی پیسہ مراکز و دکانوں پر دستیاب ہوگی اور ایزی پیسہ کی آئی ڈی سے ادائیگی کی تصدیق ایس ایم ایس الرٹ سے ہوگی۔

اس سلسلے میں خیبر ختونخوا پبلک سروس کمیشن اور نیشنل بنک آف پاکستان3۔اکتوبر2017کو معاہدے پر دستخط کریں گے۔

اس امر کااعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن پشاور کی طرف سے کیاگیا۔