16-08-2017

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکیشن ڈیپارٹمنٹس میں پراونشل منجمنٹ سروس آفیسرز بی ایس سترہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بی ایس سترہ کی آسامیوں کے لئے صوبائی مقابلے کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریری امتحانات میں چھ سو اٹھارہ امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے ہیں جبکہ ناکام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فیل پیپرز کی ری چیکنگ یا ری ٹوٹلنگ کے لئے نتائج کے اعلان کے بیس دنوں کے اندر کمیشن سے رابطہ کریں ۔

کمیشن نے تمام کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سائیکالوجیکل تحریری ٹیسٹ  اور انٹرویوز کا شیڈول آج سے کمیشن کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں ۔