02-06-2017

خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے پبلک ہیلتھ میں پی ایچ ڈی پروگرام کے داخلہ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔

یونیورسٹی شعبہ داخلہ کے مطابق پی ایچ ڈی پروگرام کےلئے داخلہ فارم اکتیس مئی کو جاری کردیئے گئے ہیں تاہم داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ انیس جون مقرر کی گئی ہے ۔ داخلہ کےلئے جی آر ای ٹیسٹ چھ جولائی کو ہوگا جبکہ کلاسز کا آغاز یکم ستمبر سے کیا جائے گا ۔