03-08-2017

پشاور ہائی کورٹ  نے یونین کونسل شیخان میں پرائمری سکول ٹیچر کی پوسٹ پر بھرتی تاحکم ثانی روک دی اور ای ڈی او ایجوکیشن سے جواب طلب کر لیاہے ۔

جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ محکمہ تعلیم میں سکیل بارہ کی پرائمری سکول ٹیچر ز کی تئیس پوسٹیں مشتہر ہوئی تھیں جس کےلئے درخواست گزار نے بھی درخواست دی اور این ٹی ایس کے بعد اس کا نام میرٹ لسٹ میں گیارہ نمبر پر آیا تاہم اسےاس پوسٹ کےلئے نااہل قرار دیا گیا اور بتایا گیا کہ وہ آوٹ  آف یونین کونسل شیخان ہیں ۔ حالانکہ قوانین کے مطابق شناختی کارڈ کی بجائے ڈومیسائل کا پتہ پر کاروائی کی جائے لہذا درخواست گزار  کو اس پوسٹ پر بھرتی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔