11-04-2018

پشاورہائی کورٹ  نے پرائیویٹ سکولوں کے فیسوں میں اضافے کے خلاف دائر رٹ درخواست خیبر پختونخوا کے  چیف سیکرٹری ، سیکرٹری تعلیم اور چیئرمین ریگولیٹری اتھارٹی  کو نوٹس جاری کر دی ہے ۔ عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کو یہ ہدایات بھی جاری کئے ہیں کہ  وہ متعلقہ اداروں کے خلاف توہین عدالت درخواست جمع کریں۔

قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے عباس ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا کہ ریگولیٹری اتھارٹی نے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافے کی مد میں کوئی پالیسی نہیں بنائی اور عدالتی احکامات کے باوجود اضافی فیس وصول کی جا رہی ہے لہذا ان کے خلاف اقدامات کئے جائیں ۔