04-04-2018

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ بھر کے پرائیویٹ ہسپتالوں سے ڈاکٹروں کی فیس ‘ آپریشن کے اخراجات اور لیبارٹری فیسوں کی تفصیلات تین یوم کے اندر اندر طلب  کر لی ہیں۔

چیف ایگزیکٹو ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ہدایت پر جاری مراسلے میں ڈائریکٹر لائسنسنگ اینڈ رجسٹر یشن نے کہا ہے تین یوم کے اندر اندر تفصیلات دے دی جائیں اور تمام زونل چیف انسپکٹرز ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنا ئیں تاکہ پشاور ہائی کورٹ کے زیر سماعت مقدمے میں اس حوالے سے تفصیلات جمع کی جا سکے۔