08-02-2017

پشاور ہائی کورٹ نے محکمہ سماجی بہبود اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کے دو الگ الگ پراجیکٹس سے برطرف کئے گئے بیس ملازمین کی مستقل بنیادوں پر تقرری کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔

جسٹس روح الاآمین خان اورجسٹس لعل جان خٹک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواستوں کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار  دو مختلف پراجیکٹس میں ملازم تھے جو محکمہ سماجی بہبود اور لائیو سٹاک چلا رہے تھے تاہم ان ملازمین کو دو ہزار بارہ اور دو ہزار چودہ کے درمیان ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تاہم یہ پراجیکٹس ریگولر بجٹ پر آگئے اور سپریم کورٹ  کے فیصلے کی روشنی میں یہ حکومت پر لازم ہے کہ جن پراجیکٹس کو ریگولر بجٹ پر کر دیا جائے تو اس کے ملازمین کو بھی مستقل کرنا لازمی ہے  لیکن درخواست گزاروں کو برطرف کر دیا گیا جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے ۔

عدالت نے دونوں جانب سے وکلاء کے دلائل کے بعد ان ملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری کردیئے ۔