10-10-2018
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کی تقرری کے خلاف دائر رٹ درخواست پر چیئرمین نیب ، سیکرٹری سٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔
جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ بنچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی آئندہ سماعت پر عدالتی معاو نت کے لئے طلب کر لیا ۔
دائر رٹ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اصغر حیدر کی بطور پراسیکیوٹر جنرل نیب تقرری میں آئینی تقاضوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا لہذاان کی تقرری کالعدم قرار دی جائے۔