31-01-2017
پراونشل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں اسٹبلشمنٹ سمیت مختلف محکموں کے تین سو تریاسٹھ افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے ۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ اسٹیبلشمنٹ کے بائیس ملازمین کو گریڈ سترہ ، اٹھارہ ، انیس اور اکیس میں ، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم ، محکمہ خوراک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک ایک آفیسر کو گریڈ اٹھارہ ، محکمہ خزانہ کے دو آفسران کو گریڈ اٹھارہ ، ایری گیشن کے سات افسران کو گریڈ اٹھارہ اور بیس ، ورکس اینڈ سروس کے گیارہ افسران کو گریڈ اٹھارہ اور بیس ، محکمہ صحت کے گیارہ افسران کو گریڈ اٹھارہ اور انیس ، محکمہ لیبر کے تین افسران کو گریڈ اٹھارہ ، ہائر ایجوکیشن کے دو سو چالیس افسران کو گریڈ اٹھارہ ، انڈسٹریز کے سات افسران کو گریڈ انیس ، ماحولیات کے تیرہ افسران کو گریڈ انیس اور اٹھارہ ، زراعت کے تریالیس افسران کو گریڈ اٹھارہ اور انیس جبکہ محکمہ ریلیف کے ایک افسر کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ۔