23-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں  جوڈیشل افسران کےلئے خصوصی تربیتی کورس کاآج دوسرا اور آخری ہفتہ شروع ہو گیا ہے۔

دو ہفتوں پر محیط  اس خصوصی تربیتی کورس میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے نو جبکہ  ترقی پانے والے بارہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز /اضافی ضلع قاضی شریک ہیں۔

آج تربیتی پروگرام کے دوسرے ہفتے کے پہلے دن  ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے ڈی جی خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی محمد مسعود خان نے” فرانزک کے تعارف” کے موضوع پر  سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن جوڈیشل اکیڈمی سہیل شیراز نور ثانی نے” کیس منجمنٹ ٹیکنیکس سول ٹرائل” کے موضوع پر جبکہ ڈائریکٹر انسٹرکشن ضیاء الرحمان نے  “کیس منجمنٹ ٹیکنیکس پری سول ٹرائل”  کے موضوع پر  لیکچرز دیئے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل اکیڈمی میں پروبیشن اور ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے لئے جاری خصوصی کورس دو ہفتوں پر محیط ہے اور یہ کورس ستائیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔