24-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کےلئے خصوصی تربیتی پروگرام جاری ہے۔

دو ہفتوں پر محیط  اس خصوصی تربیتی کورس میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے نو جبکہ  ترقی پانے والے بارہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز /اضافی ضلع قاضی شریک ہیں۔

آج تربیتی پروگرام کے دوسرے ہفتے کے دوسرے دن  ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے  بعد ریسورس پرسن حاجی غلام باسط نے قانون شہادت کے موضوع  پر جبکہ ریسورس پرسن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زیب خان نے  کیس منجمنٹ ٹیکنیکس  کرئمنل پری ٹرائل” کے موضوع پر  اور ریسورس پرسن فخرزمان نے  “کیس منجمنٹ ٹیکنیکس کرئمنل  ٹرائل”  کے موضوع پر  لیکچرز دیئے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل اکیڈمی میں پروبیشن اور ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے لئے جاری خصوصی کورس دو ہفتوں پر محیط ہے اور یہ کورس ستائیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔