25-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کےلئے خصوصی تربیتی پروگرام جاری ہے۔

دو ہفتوں پر محیط  اس خصوصی تربیتی کورس میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے نو جبکہ  ترقی پانے والے بارہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز /اضافی ضلع قاضی شریک ہیں۔

آج تربیتی پروگرام کے دوسرے ہفتے کے تیسرے دن  ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جس کے  بعد ریسورس پرسن سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن عبد اللہ نے   “سیلف ، سٹریس اینڈ ٹائم منجمنٹ کے موضوع پر  دو سیشنز میں   لیکچرز دیئے جبکہ ریسورس پرسن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصرت یاسمین نے  “”  عارضی حکم امتناعی  اور اس کے اچھی حکمرانی اور عوام پر  اثرات “”  کے موضوع پر لیکچر دیا اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے ۔

واضح رہے کہ جوڈیشل اکیڈمی میں پروبیشن اور ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے لئے جاری خصوصی کورس دو ہفتوں پر محیط ہے اور یہ کورس ستائیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔