26-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کےلئے خصوصی تربیتی پروگرام کا دوسرا ہفتہ  جاری ہے۔

دو ہفتوں پر محیط  اس خصوصی تربیتی کورس میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے نو جبکہ  ترقی پانے والے بارہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز /اضافی ضلع قاضی شریک ہیں۔

آج تربیتی پروگرام کے دوسرے ہفتے کے چوتھے دن  ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا جبکہ  ریسورس پرسن سابق چیئرمین پبلک سروس کمیشن عبد اللہ نے   “ہیومن رائٹس  کے مختلف موضوعات پر  دو سیشنز میں   لیکچرز دیئے اور  ڈائریکٹر انسٹرکشنز  ضیاء الرحمان نے  “”  لاء گیوینگ پروویژنز ان ہولی قرآن “”  کے موضوع پر لیکچر دیا اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے ۔

واضح رہے کہ جوڈیشل اکیڈمی میں پروبیشن اور ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے لئے جاری خصوصی کورس دو ہفتوں پر محیط ہے اور یہ کورس ستائیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔