17-10-2017

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں پروبیشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور حال ہی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی پانے والے ججز کےلئے خصوصی تربیتی کورس جاری ہے۔

دو ہفتوں پر محیط  اس خصوصی تربیتی کورس میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے نو جبکہ  ترقی پانے والے بارہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز /اضافی ضلع قاضی شریک ہیں۔

آج تربیتی پروگرام کے دوسرے دن ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین نے فیڈ بیک سیشن لیا  جبکہ ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن جوڈیشل اکیڈمی عائشہ رسول نے ریسرچ میتھاڈالوجی کے موضوع پر  ، ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی محمدمسعود خان نے “کرییٹیو رائٹنگ کے موضوع پر اور ریسورس پرسن نوید خان نے ریونیو ریکارڈ  کے موضوع پر لیکچرز دیئے ۔

واضح رہے کہ جوڈیشل اکیڈمی میں پروبیشن اور ترقی پانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے لئے جاری خصوصی کورس دو ہفتوں پر محیط ہے اور یہ کورس ستائیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔