07-06-2018

پروفیسر حسن عسکری نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب  مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

 چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن  کے اجلاس میں  پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کا نام زیر غور آیا، اراکین الیکشن کمیشن نے حکومت کی جانب سے تجویز کردہ ایڈمرل (ر) ذکاءاللہ اور جسٹس (ر) سائر علی جبکہ اپوزیشن کے تجویز کردہ ناموں ایاز امیر اور پروفیسر حسن عسکری رضوی کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن ممبرز نے پروفیسر حسن عسکری رضوی کو نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے تمام ممبران نے پروفیسر حسن عسکری کا نام متفقہ طور پر منظور کیا ۔