03-02-2017

جامعہ پشاور  کے ڈین فیکلٹی آف نیومیریکل اینڈ فزیکل سائنسز  پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد جامعہ پشاور کے دو سال کےلئے پرووائس چانسلر  بن گئے ہیں ۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا  نے اس ضمن میں نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد نئے وائس چانسلر کی تعیناتی تک قائمقام وائس چانسلر جامعہ پشاور کے فرائض بھی انجام دیں گے ۔