18-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے زرعی یونیورسٹی پشاور میں پرووائس چانسلر کی تقرری کے خلاف دائر رٹ پر صوبائی حکومت ، سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری ٹو گورنر خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ اورجسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ و جنیٹک کے ڈین تعینات ہیں اور پندرہ اگست دو ہزار سترہ کو گورنر نے زرعی یونیورسٹی کےلئے پرو وائس چانسلر کی منظوری دی اور ڈاکٹر پائیونور کو پرووائس چانسلر مقرر کیا گیا جو کہ غیر قانونی ہے کیونکہ سیکرٹری زراعت خیبر پختونخوا پرووائس چانسلر  ڈاکٹر پائیو نور کا پی ایچ ڈی سٹوڈنٹ ہے اور یہ اس کی ایماء پر ہوا ہے جبکہ درخواست گزار سمری میں پہلے نمبر پر تھے جبکہ موجودہ پرووائس چانسلر تیسرے نمبر پر تھے لہذا ان کی تقرری کالعدم قرار دی جائے