October 23, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ نہ دینے پر اظہار برہمی، ڈی پی او باجوڑ عدالت طلب

13-09-2019

پشاور ہائی کورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو عدالتی احکامات کے باجود تحفظ نہ دینے اور کیس میں جواب جمع نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او باجوڑ کو سترہ ستمبر کو عدالت طلب کرلیاہے۔

 جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نےدائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کوبتایا گیا  کہ افتخار اور مسماۃ ش نے 27 جولائی 2012 کو پسند کی شادی کی تھی اور اب اں کے چار بچے بھی ہیں۔ جبکہ  لڑکی کے بھائی زاہد اور جہانزیب شاہ اس شادی کے خلاف ہیں اور اب انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں دونوں کو جان کا خطرہ ہے اور عدالتی احکامات کے باجود پولیس تعاون کررہی ہے اور نہ ملزمان کے خلاف کاروائی کررہی ہے ۔

Related posts