03-04-2017

احتساب عدالت پشاور کے جج عاصم امام نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے لیبر کمپلیکس کےلئے اراھی کی خریداری میں غبن کے ملزم کو تفتیش مکمل ہونے پر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جنرل منتقل بھیج دیا ہے ۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم ورکرز ویلفیئر بورڈ شاہی بالا میں لیبر کمپلیکس کےلئے زمین کی خریدو فروخت میں لاکھوں روپے غبن کرنے میں ملوث ہے اور عدالت ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی خارج کر چکی ہے ۔

اسی طرح احتساب عدالت نے ڈسٹرکٹ آفیسر  ایف سی باڑہ شربت خان کے غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں عدم پیشی پر گواہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور اسے چودہ اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔