05-07-2017

پشاور تعلیمی بورڈ  کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات دو ہزار سترہ کے تنائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے ترجمان کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کے لئے تقریب تقسیم انعامات  آج  یونیورسٹی پبلک سکول کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کو ایوارڈز دیئے گئے ۔ ترجمان تعلیمی بورڈ کے مطابق طلبہ کی سہولت کےلئے نتائج اور ای ڈی ایم سی بھی دستیاب  ہیں ، وہ رزلٹ کےلئے بی آئی ایس ای پی رول نمبر لیکر آٹھ پانچ آٹھ تین پر بھیجنے پر اپنا رزلٹ موبائل میسج پر بھی دیکھ سکتے ہیں جبکہ جن طلبہ کے موبائل نمبرز بورڈ کے پاس دستیاب ہیں ان کو  نتائج بذریعہ ایس ایم ایس  خود بخود موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔