17-05-2017

پشاورسمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع اورفاٹامیں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے ،مہم کے دوران چھپن لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے،اس دوران سیکیورٹی کےسخت انتظامات بھی کئےگئے ہیں۔

انسداد پولیو مہم کے لیے صوبہ بھرمیں بیس ہزارتین سو بہھتر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،جن میں سترہ ہزارچھ سو پچیس موبائل ،ایک ہزارپانچ سو نوے فکسڈ اورنوسوبائیس ٹرانزٹیمیں شامل ہیں۔مہم کی نگرانی کے لیے چار ہزارچھ سو انتالیس ایریا انچارج بھی مقررکئے گئے ہیں جبکہ  تین روزہ انسدادپولیو مہم میں دوسوپینتیس رومنگ ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

 حکام کے مطابق صوبہ میں واقع افغان مہاجرین اورآئی ڈی پیز کےستتر کیمپ بھی اس مہم کاحصہ ہوں گے