23-04-2018

صوبائی دارالحکومت پشاورمیں فیزون پرمیٹروبس کی آزمائشی سروس اگلے ہفتے ہو گی۔

 حکام کے مطابق کنسٹرکشن کمپنیوں کی جانب سے فیز ون پر 70فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔

خیبر بازار روڈ ، جی ٹی روڈ کو آئندہ ہفتے سے جبکہ صدر روڈکو پچیس اپریل سے کھولنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے فیز ون پر پہلے مرحلوں میں بس سروس چلانے کااعلان کیا ہے ۔ مرحلہ وار طور پر دیگر فیزوں پر بھی بس چلائی جائیگی۔ رمضان المبارک سے قبل تمام شاہرائوں کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔