July 23, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

پشاورہائی کورٹ بار کے سالانہ  انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان

16-04-2018

پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سال2018-19کے لئے انتخابی شیڈول کااعلان کردیاگیاہے۔

 پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق نئی کابینہ کے انتخاب کے لئے پولنگ 28اپریل کو ہوگی۔ انتخابات کےلئے فضل الہی ایڈوکیٹ کوالیکشن کمشنرمقرر کردیاگیاہے جبکہ الیکشن کمیٹی کے ارکان میں محمد عثمان خان ، ہدایت اللہ خٹک اورسیف اللہ مہمند ایڈوکیٹس شامل ہیں۔

 انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 17اپریل تک داخل کئے جاسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 18اپریل کو ہوگی جبکہ20اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکتے ہیں اوراسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق  پولنگ28 اپریل کو صبح آٹھ سے شام چاربجے تک ہوگی۔ جس کے لئے پشاور، چارسدہ ،نوشہرہ، مردان ،صوابی ، چھوٹالاہور ، کوہاٹ اورتخت بھائی میں پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے ۔

Related posts