December 13, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

پشاورہائی کورٹ نے فوجی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا

18-09-2018

پشاورہائی کورٹ نے فوجی عدالت کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے سزائے موت پر عملدرآمد  روک دیا اور وزارت داخلہ سے جواب  طلب کرلیا ہے ۔

جسٹس اکرام اللہ خان اورجسٹس ایوب خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے  دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیاکہ درخواست گزار کے بیٹے مجاہد کو 6 سال قبل لاپتہ کیا گیااور بعد میں معلوم ہوا کہ ان کے بیٹے کو کوہاٹ کے حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے اورفوجی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمہ میں درخواست گزار کے بیٹے کو سزائے موت سنا دی ہے جبکہ اسے صفائی کاموقع بھی فراہم نہیں کیاگیااورنہ ہی کوئی وکیل مقدمے کی پیروی کرسکاہے لہٰذا ملٹری کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

فاخل عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد سزائے موت معطل کرکے اگلی پیشی تک سماعت ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کاریکارڈ طلب کرلیا۔

Related posts