07-09-2019

چائلڈ پروٹیکشن کورٹ  پشاور کی جج ودیہ مشتاق نے کم عمر لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خا رج کردی ۔

استغاثہ کے مطابق ملزم فیضان پر الزام ہے کہ اس نے کم عمر لڑکے کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کی۔ جس پر تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

فاضل عدالت نے ابتدئی دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرکے ملزم کو جیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ۔