10-05-2018

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے آن لائن انرولمنٹ کے اجراء کے بعد متعلقہ اور ایجنسی کی سطح پر سکولوں کے کمپیوٹر آپریٹرز اور کلرکس کیلئے تربیتی ورکشاپ کا آغاز کر دیا ہے۔

 بورڈ حکام نے تمام نجی ‘ سرکاری ہائی و ہائرسیکنڈری سکولوں کے پرنسپل کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سکول کے کمپیوٹر آپریٹرز اور کلرکس کی ورکشاپ میں بروقت حاضری یقینی بنائیں۔