09-02-2017

ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمان کو بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کا چیئر مین تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمان نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنھبال لیا ہے ۔ انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے مطالعہ پاکستان میں پی ایچ ڈی کی ہے اور تعلیم و تحقیق کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔