04-08-2017

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل ہفتہ کے روز کیا جائے گاجبکہ مارکیٹ میں گزٹ اتوار کی صبح دستیاب ہوگا اور اسی روز  تعلیمی بورڈ پشاور کی ویب سائٹ پر بھی نتائج دیکھے جا سکیں گے ۔

کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے ایف اے ، ایف ایس سی امتحانات سال دو ہزار سترہ کے نتائج کا اعلان کل ہفتہ کے روز بورڈ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں کیا جائے گا جس میں پوزیشن ہولڈرز کو سرٹیفیکٹس اور انعامات  دیئے جائیں گے جبکہ اتوار کو عام گزٹ میں امیدوار اپنے نتائج دیکھ سکیں گے ۔