23-08-2017

ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیر اہتمام میٹرک سپلیمنٹری امتحان آٹھ ستمبر سے شروع ہوگا۔

پشاور تعلیمی بورڈ کے مطابق طلبہ کی سہولت کےلئے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے دوران پشاور تعلیمی بورڈ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا جو روزانہ صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک تمام متعلقہ افراد کو سہولیات فراہم کر ے گاجبکہ کنٹرول روم میں تعینات دو اہلکاروں سے ٹیلی فون نمبر صفر نو ایک ، نو دو دو دو صفرسات تین اور نو دو ایک چھ آٹھ سات آٹھ سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔