30-06-2017

پشاور تعلیمی بورڈ کے میٹرک نتائج کا اعلان چھ جولائی کو کیا جائے گا۔

 پشاوتعلیمی بورڈ کے مطابق صوبہ کے دیگر تعلیمی بورڈ کے میٹرک کے نتائج کے بعد پشاور تعلیمی بورڈ میٹرک سالانہ امتحان دو ہزار سترہ کے نتائج کا اعلان چھ جولائی کو کرے گا جس کےلئے تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔

کنڑولر امتحانات تعلیمی بورڈ پشاور کے مطابق پشاو تعلیمی بورڈ امسال نتائج کے کتابوں کی تیاری کے ساتھ تمام نتائج سی ڈی پر بھی دستیاب کرے گا جبکہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تمام نتائج سی ڈی پر بھی حاصل کرسکتے ہیں جس کی قیمت گزٹ بک سے بہت ہی کم ہے ۔