08-03-2017

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پشاورزلمی کو جمعرات کے روز ظہرانے کی دعوت پر مدعوکیا ہے۔

ترجمان وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پشاور زلمی کو 2 کروڑ روپے کا انعام بھی دیں گے جبکہ ظہرانے کی تقریب میں چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف عمران خان و دیگر قائدین شرکت کر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

دوسری طرف گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا کے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے فاٹا کی ٹیم بنائی جائے گی۔ انہوں نے یہ انکشاف  فاٹا سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اور طلبہ کو بہترین کارکردگی پر انعامات دیے جانے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔