13-09-2017

پشاور سمیت صوبے کے انیس اضلاع میں بیس یونین کونسلوں میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے ۔ بیس نشستوں کے لئے 80امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا ۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات پشاور ، نوشہرہ ، صوابی ، شانگلہ ، ڈیرہ ،سوات ،مانسہرہ ، ٹانک ، بنوں ، لکی مروت ، اپردیر، لوئردیر ، بٹگرام ،مردان ،ہنگو ، ایبٹ آباد ،مالاکنڈ ،ہری پور ،کوہاٹ سمیت انیس اضلاع کی بیس یونین کونسلوں میں ہو رہے ہیں۔

یہ نشستیں ناظمین اور نائب ناظمین کے استعفوں یا وفات ہونے کے بعد خالی ہو ئی تھیں ۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کل جاری کردیئے جائینگے جبکہ الیکشن کمیشن سرکاری نتائج ہفتے کے روز جاری کرے گا۔