09-05-2017

پشاورسمیت صوبے کے سترہ اضلاع میں سترہ مئی کو ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایک سو پانچ خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرستیں جاری کرکےانہیں انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  ویلیج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسلوں میں ہوانے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب کےلئے حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے جن اضلاع میں یہ ضمنی بلدیاتی امنتخاب ہوں گے ان میں پشاور ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مردان ، صوابی ، کرک، ہنگو، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان ، ٹانک ، ایبٹ آباد، بٹگرام ، سوات ، بونیر ، شانگلہ اور اپر دیر شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخاب کےلئے پولنگ کا عمل سترہ مئی کو ہوگا جبکہ نتائج کا اعلان انیس مئی کو کیا جائے گا۔