12-09-2017

پشاور سمیت صوبے کے انیس اضلاع کے بیس یونین کونسلوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ ضمنی الیکشن پشاور ، نوشہرہ ، صوابی ، شانگلہ ، ڈیرہ ، سوات ، مانسہرہ ، ٹانک ، بنوں ، لکی مروت ، اپر دیر، لوئر دیر، بٹ گرام ، مردان ، ہنگو ، ایبٹ آباد، ملاکنڈ ، ہری پوراور کوہاٹ سمیت انیس اضلاع کے بیس یونین کونسلوں میں ہو رہے ہیں جس کے لئے تمام تیاریاں کر لی گئیں ہیں۔