29-03-2018

ضروری مرمت کی باعث پشاورسمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بجلی بند رہے گی ۔

ترجمان پیسکو کے مطابق شاہی باغ گرڈ سٹیشن پشاور سے بجلی کی فراہمی اکتیس مارچ صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک بند رہے گی جس کے باعث گیارہ کے وی سربلند پورہ ، لطیف آباد، فقیر آباد، لالہ، عید گاہ ، دلہ زاک ، اوپی ایف ، وڈ پگہ ون ٹو، پخہ غلام ، پہاڑی پورہ اور سیٹھی ٹاون فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ۔

اسی طرح ایک سو بتیس کے وی پشاور کینٹ گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی اکتیس مارچ صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی ایم ای ایس ٹو ، اولڈ ایم ای ایس ، مال روڑ ، صدر روڑ ، کے تی ایچ ، یونیورسٹی ٹاون ، تہکال ، اسلامیہ کالج ، این سی آر، پی اے ایف ، پلوسی ون ، سرکلر روڑ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ۔

ترجمان پیسکو کے مطابق ایک سو بتیس کے وی پشاور فورٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی اکتیس مارچ صبح نو بجے سے دوپہر تین بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی سنہری مسجد فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے ۔

 اسی طرح ایک سو بتیس کے وی دلہ زاک گرڈ اسٹیشن، ایک سو بتیس کے وی رحمان باباگرڈ اسٹیشن، ایک سو بتیس کے وی پبی گرڈ اسٹیشن ، ایک سو بتیس کے وی درگئی گرڈ اسٹیشن ، ایک سو بتیس کے وی تیمرگرہ گرڈ اسٹیشن، چھیاسٹھ کے وی دیر گرڈ اسٹیشن، ایک سو بتیس کے وی خوازہ خیلہ ، ایک سو بیتیس کے وی کوہاٹ گرڈ اسٹیشن ، ایک سو بتیس کے وی مردان ٹو گرڈ اسٹیشن ، ایک سو بتیس کے وی صوابی گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی اکتیس مارچ کو بند رہے گی جس سے متعلقہ علاقہ کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے ۔