09-08-2017
پشاور سمیت ملک بھر میں دس لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن رواں مہینے یعنی اگست کے تیسرے ہفتے سے شروع ہو جائے گی ۔
اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یو این ایچ سی آر کے مطابق پشاور ، نوشہرہ ، دیر لوئر میں دو دو اور کوہاٹ ، مردان ، ہنگو ، ہری پوراور مانسہرہ میں افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کےلئے ایک ایک سنٹر جبکہ ملک بھر میں بائیس رجسٹریشن سنٹر قائم کئے گئے ہیں۔