02-11-2017

ریلوے نے پشاور سے لاہور کے لئے کرایوں میں کمی کے رعایتی پیکج پر عمل درآمد شروع کردیا ہے تین ماہ کے لئے کمی کااطلاق یکم نومبر سے نافذ العمل ہے۔جو 31 جنوری تک مؤثر رہے گا ۔

ریلوے حکام کے مطابق پشاور کے تینوں سٹیشنوں کے لئے کرایوں میں جعفر ایکسپریس کے لئے 35سے 38فیصدتک کی کمی کی گئی ہے،اے سی سلیپر جعفر ایکسپریس پشاور سے لاہور 880کی کمی کے ساتھ 1410روپے ٗ نوشہرہ سے 780روپے کی کمی کے ساتھ 1300روپے ٗ خیبر میل نوشہرہ سے لاہور تک 850روپے کی کمی کے ساتھ 890روپے ٗ پشاورسے 840 روپے کمی کے ساتھ 900روپے کمی کردی گئی ہے۔