04-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پشاور بھر کا کوڑا کرکٹ ہزار خوانی میں ڈمپ کرنے کے خلاف دائر رٹ پر ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات سے جواب طلب کر لیا ہے ۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس محمد غضنفر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے دائر رٹ درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ پشاور کے ضلع بھر کی گندگی آفریدی گڑھی گلبہار نمبر پانچ رنگ روڑ جو ٹاون کونسل ون کی حدود میں آتا ہے میں ڈمپ کی جا رہی ہے اور کوڑا کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کے فضلے اور سرجیکل اور کلینکل میٹریل بھی یہاں پر گرایا جاتا ہے جس کے باعث ایک جانب بیماریاں پھیل رہی ہیں تو دوسری جانب فضائی آلودگی میں بھی اضافے کا سبب بن رہا ہے لہذا اس مقام سے گندگی کو ہٹانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔