12-10-2017

پشاور ہائی کورٹ نے پشاور صدر، سیکرٹریٹ اور شہر کی دیگر اہم شاہراہوں کی بند ش کے خلاف دائر رٹ پرایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور اور ڈسٹرکٹ ناظم ضلع پشاور کو نوٹس جاری کر کے دس روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس یونس تہیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نےدائر رٹ درخواست کی سماعت کی ۔

 فاضل عدالت نے دلائل کے بعد  سیکیورٹی فورسز اور حکام کی جانب سے پشاور صدر، سیکرٹریٹ اور شہر کی دیگر اہم شاہراہوں کی بند ش کے خلاف دائر رٹ پر ایگزیکٹیو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ پشاور اور ڈسٹرکٹ ناظم ضلع پشاور کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور سماعت 24 اکتوبرتک ملتوی کردی۔