28-01-2017

پشاور میں آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم چھ فروری کو شروع ہو گی ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق قائمقام ڈپٹی کمشنر پشاور نے پشاور میں چھ فروری سے شروع ہونے والے آٹھ روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔اس پولیو مہم میں نو مولود سے لے کر دو سال تک کے تقریبا اڑھائی لاکھ  بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ چار ماہ سے دو سال تک کے تقریبا دو لاکھ دس ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔